ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شرد پوار نے مودی حکومت کے دوسرے سال کے جشن کاموازنہ ’’انڈیا شائننگ‘‘سے کیا

شرد پوار نے مودی حکومت کے دوسرے سال کے جشن کاموازنہ ’’انڈیا شائننگ‘‘سے کیا

Mon, 30 May 2016 20:01:42    INS India/SO news

تھانے30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)این سی پی سربراہ شرد پوار نے نریندر مودی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر منعقدہ جشن کاموازنہ 2004کی اس وقت کی این ڈی اے حکومت کے اشتہار ’’انڈیا شائننگ‘‘سے کیا۔انہوں نے ماضی کی طرح اس بار بھی کانگریس کے اقتدار میں واپسی کاپراعتماداظہارکیا۔پوار نے کہاکہ مودی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کا حل اب ہو گیا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ دنیا کی نظر میں ہندوستان کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے،وہ کانگریس سے پاک ہندوستان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کوایک بار پھر تاریخ پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔گاندھی اور نہرو کے خیالات کے ساتھ ہی ملک کو آزادی ملی۔گاندھی اورنہروکی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط اور متحد رکھا جا سکتا ہے۔اگلے ماہ قانون ساز کونسل انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروسنت دیوکھڑے کے حق میں تشہیر کے لئے منعقد ہ پارٹی کے ایک اجتماع میں انہوں نے یہ بات کہی۔


Share: